Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور ایرانی باشندوں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

راول پنڈی:  پاکستان میں رہنے والے سعودی اور ایرانی باشندوں کی اضافی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں سعودی عرب اور ایران کے باشندوں کو فول پروف سیکورٹی دینے کے حوالے سے انتظامی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر آئی جی پنجاب نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے ریجنل اور ضلعی پولیس سربراہوں کو پنجاب میں رہائش پذیر اور کام کرنے والے سعودی اور ایرانی باشندوں کی سیکورٹی کو فول پروف رکھنے کے احکام جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب کے احکام کی روشنی میں سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے بھی راولپنڈی کے تینوں ڈویژنل ایس پیز، ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار اور ایس پی صدر ڈویژن کو تحریری مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایرانی اور سعودی باشندوں کی سیکورٹی کے لیے پیشگی سخت انتظامات کو یقینی بنائیں اور ایسے تمام باشندوں کی اضافی نگرانی بھی کی جائے ۔
مزید پڑھیں:- - -  --نیب حکام بلیک میل کررہے ہیں‘ شہباز شریف

شیئر: