سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے جلد ہی کچرے کے ڈبے ہٹالینے کا فیصلہ
29اکتوبر2018پیر کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭اسلامی فقہ اکیڈمی کے اجلاس آج مدینہ منورہ میں شروع ہونگے، دہشتگردی کے انسداد اور کمسن لڑکیوں کی شادی کے موضوعات ایجنڈے پر
٭جدہ میں کبوتروں کی اموات کے معائنے کیلئے ڈاکٹروں کی اسپیشل ٹیم تشکیل دیدی گئی، وزارت ماحولیات
٭سیلاب کے نقصانات کے تدارک کیلئے نیا آن لائن سسٹم متعارف
٭عراق نے غیر ملکی کرنسی کی بابت ایران کے چکر میں پھنسنے سے انکار کردیا
٭عدن میں انسداد منشیات ادارے کے ڈائریکٹرکا قتل
٭خالد الفیصل نے جدہ کے النزہہ محلے میں فحص الدوری بند کرنے کا حکم دیدیا
٭مکہ مکرمہ میں بارش کے باعث الراشدیہ محلے 2کے باشندے دنیا بھر سے کٹ گئے
٭الجزائر نے سعودی سرمایہ کاروں کیلئے سہولتوں اور ترغیبات کا پیکیج جاری کردیا
٭خالی پلاٹس فیس سسٹم کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر بھاری جرمانے