زرداری اور شہباز شریف ایک ساتھ
اسلام آباد.... قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ایک ساتھ آمد پر دونوں جماعتوں کے اراکین نے ڈیسک بجا کر دونوں رہنماوں کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنما لابی سے ایک ساتھ ہنستے مسکراتے اور خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اسمبلی کے فلور پر داخل ہوئے۔ آصف زرداری اورشہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاوس کی لابی میں غیررسمی ملاقات بھی ہوئی۔اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا شہبازشریف سے ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس پر کوئی پیش رفت ہوئی ہے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ میری زرداری صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق مشورہ کرکے بتاوں گا۔