دنتے واڑا - - - - چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑا میں نکسل باغیوں کےحملے میں ایک اسسٹنٹ پولیس کانسٹیبل ،ایک اہلکار اور دوردرشن کا کیمرامین ہلاک ہوگیا۔ریاست کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈی ایم اوستھی نے بتایا کہ چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی کوریج کےلئے دہلی سے دوردرشن کی ٹیم ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 30کلومیٹر دور تھانہ ارن پور گئی تھی۔ٹیم کی حفاظت کےلئے پولیس دستہ بھی ڈیوٹی پر موجود تھالیکنگھات میں بیٹھیے نکسلیوں نے دوردرشن کی ٹیم اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ردر پرتاپ،ایک اسسٹنٹ کانسٹیبل منگلو اور دوردرشن کے کیمرامین اچیودانند ساہو کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعہ میں 2کانسٹیبل وشنو نیتام اور اسسٹنٹ کانسٹیبل راکیش گوتم زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق انتخابات کےپیش نظر سیکیورٹی فورس کی جانب سے علاقے میںسرچ آپریشن جاری ہے۔مرنیوالے پولیس اہلکاروں اور کیمرامین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے دنتے واڑا ضلع اسپتالمنتقل کردی گئیں۔زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں ہورہا ہے۔ڈاکٹروں کے مشورے کے بعدعلاج کیلئے ہیلی کاپٹر سے انہیں دارالحکومت رائے پور بھیجا جائے گا۔واقعہ کے بعد علاقے میں مزید پولیس دستے تعینات کردیئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - -مشرقی گوداوری کے کونتا موروجنگالہ میں60جھونپڑیاں جل کر راکھ