Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی بھائیوں کیلئے

30اکتوبر 2018منگل کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارالبلاد کا اداریہ نذر قارئین

ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے یمن میں انسانی بحران پیدا کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ یہ ایک منظر نامہ ہے ، دسری جانب سعودی عرب یمنی بھائیوں کی مدد کا اپنا مشن مسلسل آگے بڑھا رہاہے ۔ یہ دوسرا منظر نامہ ہے۔ سعودی عرب نے ماہانہ 60ملین ڈالر مالیت کا تیل، پٹرول اور تیل مصنوعات یمن کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ سعودی آئل ٹینکر اس وعدے کی تکمیل کے تحت کل پیر کو عدن کی بندرگاہ پہنچ گیا۔
    آئل کمپنی نے 62ہزار ٹن ڈیزل اور 25ہزار ٹن تیل یمن کے 10صوبوں میں تقسیم کرنا شروع کردیا۔ اس کی بدولت 64بجلی گھر 24گھنٹے کام کرسکیں گے۔ یمنی حکومت اس پورے عمل کی نگراں ہوگی۔ اس سے 85لاکھ سے زیادہ یمنی فیضیاب ہونگے۔
    سعودی عرب نے یمنی بھائیوں کے تئیں اپنی تاریخی ذمہ داری پوری کرنے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ سعودی عرب اس عزم کے تحت خاموشی اور حکمت کے ساتھ یمنی بھائیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انسانیت نواز امداد کا عظیم الشان منصوبہ نافذ کررہا ہے۔
    سعودی حکومت نے ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ یمن کے حوالے سے جو کچھ بھی کررہی ہے وہ یمنی بھائیوں کے آلام و مصائب دور کرنے اور ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے جرائم و خلاف ورزیوں سے یمنی بھائیوں پر بڑھنے والے اقتصادی بوجھ کو ہلکاکرنے کے لئے تعاون کے جذبے سے کررہی ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثی ریاستی وسائل میں لوٹ مار مچائے ہوئے ہیں۔ سرکاری اداروں کی آمدنی اپنے قبضے میں کئے ہوئے ہیں۔ تیل پیدا وارسے ملنے والی آمدنی پر قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ کرنسی نوٹ کی قدر میں کمی بیشی کا کھیل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ یہ سارے کام کسی دینی شعور یا ضمیر کی آواز سنے بغیر نجی مفادات کیلئے کررہے ہیں اور یمنی بھائی ان کے کئے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:- - - -یمن کیلئے سعودی عرب کی لامحدود مدد

شیئر: