Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں طیارے کی تباہی تکنیکی خرابی تھی

لندن۔۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈونیشیا میں طیارے کی تباہی کی وجہ تکنیکی خرابی تھی، گزشتہ پرواز میں ائیر سپیڈ ریڈنگ درست نہیں آئی۔ 189 افراد میں سے تاحال 10 لاشیں نکالی جا سکی ہیں۔ طیارے میں گزشتہ پرواز کے دوران ہی تکنیکی خرابی موجود تھی۔پرواز میں ائیرسپیڈ ریڈنگ درست نہیں آرہی تھی، بلندی کی ریڈنگ کیپٹن اور فرسٹ آفیسرکی ڈیوائس پر مختلف تھیں۔ یہی تکنیکی خرابی حادثے کا سبب بنی۔ادھر حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، غوطہ خور سمندر میں 35 میٹر گہرائی میں جا کر لاشوں اور جہاز کے بلیک باکس کی تلاش کر رہے ہیں۔سمندر سے نکالا گیا سامان جکارتہ کے ساحل پر پہنچایا جا رہا ہے، انڈونیشیا کے حکام ریسکیو آپریشن کے متعلق مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔ بد قسمت مسافروں کے لواحقین اپنے پیاروں کی یاد میں افسردہ ہیں۔ جکارتہ سے اڑان بھرنے والا طیارہ صرف 13 منٹ بعد ہی سمندر میں گر کرتباہ ہو گیا۔ طیارے میں 189افراد سوار تھے۔

شیئر: