Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضل الرحمن کو گمراہ کہنے پر اپوزیشن کا واک آوٹ

  اسلام آباد...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو گمراہ کہنے پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال پر گفتگو کی گئی ۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو کسی نے کوئی غلط خبر دی ۔میرے والد صاحب کے بارے میں گمراہ کیا ہے۔ میرے والد نے جھنگ پر قبضہ کیا آج بھی تاریخ گواہ ہے۔میرے والد 1971 میں جنرل آفیسر کمانڈنگ تھے اور چھمب جوڑیاں میں تعینات تھے۔ انہوں نے چھمب جوڑیاں پر قبضہ کیا جو آج بھی پاکستان کے پاس ہے۔فوج کے سرینڈر سے میرے والد کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ جنرل نیازی کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ میانوالی سے ضرور تھے لیکن عمران خان کا ان سے کوئی رشتہ نہیں۔جے یو آئی ف کے اراکین نے اسد عمر کے الفاظ پر ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اس ایوان کے ایک قابل احترام رکن رہے ہیں۔ ان کی شان میں گستاخی کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گمراہ کے لفظ سے اگر جمعیت علماءاسلام (ف) کی دل آزاری ہوئی تو میں وزیر خزانہ کی جانب سے یہ الفاظ واپس لیتا ہوں تاہم مولانا فضل الرحمان کو کوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔ 

شیئر: