چکوال میں فائرنگ، سابق جج ہلاک
چکوال... چکوال میں لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج چوہدری محمود اختر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سابق جج اپنی کار پر چکوال واپس آرہے تھے کہ ان پر جاٹلی کے قریب ترکوال موڑ پر نا موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ چوہدری محمود موقع پر ہی ہلاک اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ سابق جج کے قتل کی تحقیقات کے لئے پولیس کی 2 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ دریں اثناو پاکستان بار کونسل نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سیکیورٹی ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہیں۔انتہائی مصروف شاہراہ پر ایسے واقعات کا ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔