ہندوستان نے کیا ایٹمی میزائل’’ اگنی1‘‘ کا کامیاب تجریہ
بالاسور۔۔۔۔ہندوستان نے ریاست اوڈیشہ کے بالا سور میں واقع تحقیقاتی مرکز سے ایٹمی اسلحہ بردار میزائل’’ اگنی 1‘‘کا کامیاب تجربہ کیا۔یہ میزائل 1000کلو گرام وزنی اسلحہ سے لیس ہوکر700کلو میٹر فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ یہ تجربہ ہندوستانی فوج کی جانب سے تجرباتی طور پر کیا گیا ہے۔زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ ایس ایف سی کمانڈ کی جانب سے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا۔