کراچی : شہر قائد میں جعلی نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کے دستخطوں کے بغیر نوٹ بھی مارکیٹ میں آگئے ہیں۔ شہر میں 5 ہزار روپے اور ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ تاحال سرگرم ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد کو ان جعلی نوٹوں کا علم اس وقت ہوتا ہے جب وہ اپنی رقم بینک میں جمع کرانے جاتے ہیں اور بینک کا منیجر مشکوک نوٹ کو کینسل کرکے اس پر اسٹیمپ لگا دیتا ہے اور عام افراد کو اس کا نقصان بھرنا پڑتا ہے، تاہم اب گورنر اسٹیٹ بینک یک بغیر دستخط والے نوٹ پھیلنے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔