لاہور: پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقے الف ٹاؤن میں ایک عورت نے اپنے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اصغر عرف کالو نے 6 شادیاں کررکھی تھیں جن سے اس کے 17 بچے تھے۔ 6 میں سے 2 بیویاں چند سال قبل انتقال کر گئی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول اپنی موجودہ 4 بیویوں اور 17 بچوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتا تھا۔ دوران تفتیش ملزمہ بسام نے پولیس کو بتایا کہ اکثر جھگڑے اور تشدد کے دوران مقتول ساتویں شادی کرنے کی دھمکی دیتا تھا جس پر تنگ آکر اس نے نشہ آور مشروب پلا کر سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔