Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3ماہ کے دوران 312ہزار غیر ملکی روانہ

جدہ ۔۔۔جدوی انویسٹمنٹ کمپنی نے تازہ ترین رپورٹ جاری کر کے انکشاف کیا ہے کہ 2018ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی لیبر مارکیٹ سے یومیہ کی بنیاد پر 3466غیر ملکی کارکنان رخصت ہوئے ۔ مجموعی طور پر 3لاکھ12ہزار غیر ملکی کارکنان نے سعودی لیبر مارکیٹ کو الوداع کہا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2017ء کی پہلی سہ ماہی سے لیکر تاحال سعودی لیبر مارکیٹ سے نکلنے والے غیر ملکی کارکنان کی تعداد 1.1ملین تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ جولائی 2018ء سے مملکت میں مرافقین فیس 100ریال سے بڑھا کر فی مرافق 200ریال کرنے پر تارکین ’’خروج نہائی‘‘ کو ترجیح دینے لگے ہیں ۔ مرافقین فیس کے اضافے نے مملکت کی لیبر مارکیٹ میں غیر ملکیوں کے اخراجات بڑھا دئیے ہیں ۔ سالِ رواں کی پہلی ششماہی کے دوران غیر ملکی کثیر تعداد میں مملکت کو خدا حافظ کہہ چکے ہیں ۔ 

شیئر: