Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر: بڈگام میں مسلح تصادم، 2 عسکریت پسندہلاک، انٹرنیٹ خدمات معطل

سری نگر۔۔۔۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے زوگو اری زال میں سیکیورٹی فورسز اورعلیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 53 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) نے مذکورہ علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی  زوگو اری زال کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود عسکریت پسندوں اورسیکیورٹی فورسز میں فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں 2عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ان کی شناخت معلوم کی جارہی ہے جبکہ علاقہ میں آپریشن مہم جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ضلع بڈگام میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئیں۔
مزید پڑھیں:-  - - -ہندوستان نے کیا ایٹمی میزائل’’ اگنی1‘‘ کا کامیاب تجریہ
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: