Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تباہ ہونیوالے انڈونیشی طیارے کا بلیک باکس مل گیا

جکارتہ... انڈونیشیا کی ٹرانسپورٹ سیفٹی کمیٹی نے بتایا ہے کہ سمندر میں گر کر تباہ ہو جانے والے مسافر طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا ۔ طیارہ انڈونیشیا کے شمال میں سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار تمام 189 افراد مارے گئے تھے۔ حکام کے مطابق سمندر سے ملنے والے بلیک باکس کے ذریعے جہاز کی رفتار، بلندی، سمت اور عملے کے ارکان کے درمیان ہونے والی گفتگو اس حادثے کی وجوہ کے تعین میں کلیدی اہمیت کی حامل ہوں گی۔ انڈونیشیا کے حکام کے مطابق بوئنگ سیون تھری سیون میکس ایٹ نیا جہاز تھا تاہم چند ماہ قبل اس کی سروس ہوئی تھی۔
 

شیئر: