شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی
اسلام آباد...سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو بھی نیب کے مفرور ملزمان کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گئی۔شوکت عزیز پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شوکت عزیز کو بذریعہ اشتہار طلب کر لیا ۔سابق وزیراعظم کو پیشی سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 22 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے بذریعہ اشتہار طلبی کی تعمیلی رپورٹ طلب کر لی ۔ رپورٹ کی روشنی میں شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دیا جائے گا۔آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم کو اشتہاری ملزم قرار دینے جانے کا امکان ہے۔ عدالت پہلے شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔