Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لڑکیوں کی موت دریا میں ہوئی، پوسٹ مارٹم

ابہا۔۔۔۔بدھ کو دریائے ہڈسن سے نکالی جانے والی سعودی بہنوں تالا اور روتانا کی لاشوں کی بابت نئی امریکی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان دونوں کی موت دریا میں گرنے کے بعد ہوئی نہ کہ اس سے پہلے۔ سی بی ایس نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دریا کے اندر لڑکیوں کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا اس سے متعلق شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح ان کی موت سے پہلے اور اس کے بعد ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا اس کا بھی پتہ لگایاجارہا ہے۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ دونوں غر ق آب ہونے سے پہلے زندہ تھیں۔
مزید پڑھیں:- - - - اللیث کے سیلاب میں ہندوستانی بہہ گیا

شیئر: