Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی ہماری کھلی دشمن ہے، کانگریس نے بھی مسلمانوں کیساتھ دغا بازی کی ، اکبراویسی

    حیدرآباد - - - - -قائد مجلس اتحاد المسلمین و امیدوار حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ   اکبر الدین اویسی نےکل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام دوسرے بڑے  انتخابی جلسہ عام سے خطاعوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ عوام کی بھرپور خدمت اور مسائل کا حل مجلس کے قائدین کا نصب العین ہے ۔  اویسی نے کہا کہ مجلس اپنے کام اور سیکولراصولوں کے باعث ملک بھر میں زبردست مقبولیت حاصل کر چکی  ۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ سنگھ پریوار اور بی جے پی کی ہر سازش کو مجلس نے ہمیشہ بے نقاب کیا ہے اور کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس کا ہمیشہ سے ہی یہ مطالبہ رہا ہے کہ مسلم اقلیت ہو کہ دوسرے طبقات، انہیں دوسرے درجہ کے شہری کی حیثیت سے دیکھا جائے ہم بھی اس ملک سے محبت کرتے ہیں اور وفادار ہیں ۔ قائد مجلس نے کہا کہ نریندر مودی اور منموہن سنگھ کا اس ملک پر جتنا حق ہے اکبر الدین اویسی کا بھی اتنا ہی حق ہے ۔ بی جے پی تو ہماری کھلی دشمن ہے لیکن کانگریس نے بھی 70برس سے مسلم اقلیت کیساتھ دغا بازی کی ہے ۔ کانگریس ہی کی وجہ سے آج ملک بھر میں مسلمان انتہائی پسماندہ ہو گئے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت میں بابری مسجد شہید کرنے والوں اور فسادیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ مسجد کی شہادت کے بعد ٹاڈا ، پوٹا ،مکوکا جیسے قوانین کے تحت سیکڑوں بے قصور مسلم نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجلس ہی کی وجہ سے ملک میں   پہلی مرتبہ وزارت اقلیتی بہبود کا قیام متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں عمل میں لایا گیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس وقت وہ پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اس وقت اقلیتوں کا بجٹ صرف9کروڑ روپے تھا لیکن آج اقلیتوں کا بجٹ 2000کروڑ روپے ہے ۔آئندہ میعاد کے دوران اس بجٹ کو 5ہزار کروڑ روپے کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اکبراویسی نے کہا کہ مسلم دشمن تنظیم آر ایس ایس کے ساتھ کانگریس کا رویہ ہمیشہ نرم رہا ۔جہاں پنڈت نہرو نے آر ایس ایس کے ذمہ داروں کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی وہیں 1984ء کے انتخابات سے قبل راجیو گاندھی اور اس وقت کے آر ایس ایس کے سربراہ کی خفیہ ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات کے دوران راجیو گاندھی نے آر ایس ایس سے تعاون طلب کیا تھا ۔
مزید پڑھیں:-  - - - -رام مندرکی تعمیر کیلئے آر ایس ایس کی سپریم کورٹ کو تحریک چلانے کی دھمکی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: