Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی جونیئر اسکریبل چیمپیئن شپ میں تاریخ رقم کردی

کراچی: پاکستان نے عالمی جونیئر اسکریبل چیمپیئن شپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے تمام ٹائٹلز اپنے نام کر لئے۔ جونیئر چیمپیئنز پاکستان پہنچنے پر انتہائی خوش نظر آئے جہاں ایئرپورٹ پر اہلخانہ اور دیگر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔پاکستان نے ایونٹ کے تمام 7 ٹائٹلز پاکستانیوں کے نام بھی ہوئے۔ ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے والے قومی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو کھلاڑیوں کے اہل خانہ، والدین اور دیگر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ انگلینڈ کے شہر ٹورکوئے میں ورلڈ جونیئر اسکریبل چیمپیئن شپ میں معیز بیگ ہم وطن حماد ہادی خان کو شکست دیکر ورلڈ جونیئر چیمپیئن بن گئے۔انڈر 18 کا ٹائٹل شعیب ثناءاللہ کے نام رہا، انڈر 16 میں حمزہ نعیم عالمی چیمپیئن بن گئے۔ انڈر 14 میں سید عماد علی نے میدان مار لیا۔ انڈر 12 میں مزمل عاصم کامیاب ہوئے۔ انڈر 10 میں مصباح الرحمان نے عالمی ٹائٹل حاصل کیا۔ 3 روزہ عالمی چیمپیئن شپ میں 20 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: