Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ کی سہہ ماہی رپورٹ جاری

سامسنگ کمپنی کی جانب سے سہہ ماہی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے 57.3 بلین ڈالر کا ریوینیو جنریٹ کیا جس میں سے کمپنی کا منافع 15.4 بلین ڈالر ہے۔ گلیکسی سمارٹ فونز کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی اور پچھلے سال کی تیسری سہ ماہی کی نسبت اس سال گلیکسی اسمارٹ فونز نے 10 فیصد کم منافع حاصل کیا۔اس سہہ ماہی میں سام سنگ کی میموری پروڈکٹس کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم آئندہ سے ماہی اس فروخت میں کمی واقع ہونے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے سال 2019 کی منصوبہ بندی کو بھی سامنے لایا گیا ہے اور کمپنی آئندہ سال نئی ٹیکنالوجیز مثلاً 5 جی ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آٹوموٹیو الیکٹرانکس پر توجہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
 

شیئر: