Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے ملکی ساختہ جیٹ طیاروں کی پیداواری بڑھا دی

تہران۔۔۔ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ ملکی ساختہ جیٹ طیاروں کی پروڈکشن میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا گیا ہے تاہم ایرانی ساختہ جیٹ طیارے’’ کوثر‘‘ کی وسیع پیمانے پر پروڈکشن کی وجہ بیان نہیں کی۔ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہاکہ جلد ہی یہ جنگی طیارے ایرانی فضائی فوج کے کنٹرول میں دیدئیے جائیں گے۔ امیر حاتمی نے ہی کوثر نامی جیٹ طیارے کی پروڈکشن کے پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔ ایرانی فوج میں جنگی طیاروں کا اضافہ ایسے وقت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب امریکہ کی ایرانی خام تیل کی ایکسپورٹ پر پابندی 5 نومبر سے عائد ہونے والی ہے۔

شیئر: