Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی حقوق کی پاسداری کرتے رہیں گے ، سعودی عرب

نیویارک۔۔۔اقوام متحدہ میں متعین سعودی وفد نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اسلامی شریعت کے احکام و ضوابط کی تعمیل میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کا مشن جاری رکھے گا ۔ سعودی وفد نے توجہ دلائی کہ ان کے ملک نے انسانی حقوق سے متعلق قوانین و ضوابط مقرر کئے ہیں ۔ عدالتی نظام جدید خطوط پر استوار کیا ہے ۔ فوجداری کا نیا نظام تشکیل دیا گیا ہے ۔ پبلک پراسیکیوشن کو خود مختار بنا دیا گیا ہے ۔ وکلاء کا سعودی ادارہ قائم کر دیا گیا ہے ۔ فیملی کونسل تشکیل دیدی گئی ہے ۔ نجی اداروں و انجمنوں کا قانون جاری کر دیا گیا ہے ۔فی الوقت فوجداری کارروائی قانون پر نظر ثانی کی جا رہی ہے ۔

شیئر: