Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستقتل وطن جانیوالے نہال اشرف کے اعزاز میں عشائیہ

حرمین کی قربت کے احساس نے ہر مشکل آسان کر دی ، نہال اشرف
         گزشتہ 22  برس  سے  شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ جدہ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میںخدمات انجام د ینے والے نہال اشرف کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے  نہال اشرف نے اپنے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے گزرے ہوئے یہ ایام  یادگار رہیں گے جس میں کئی  نشیب و فراز بھی آئے لیکن حرمین الشریفین کی محبت نے سب  آسان کر دیا ۔میں آپ تمام دوستوں اور سینیرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے میری مدد اور رہنمائی کی اور آج جس پرتکلف ضیافت سے نوازہ ہے یہ میری زندگی کے یادگار لمحات ہیں۔ شرکاء تقریب کا کہنا تھا کہ نہال اشرف  ایک مخلص اور دیانتدار ساتھی تھے ۔ تقریب میں انجینئر احسان وارثی, انجینئیر ناصر علی خان, انجینئر آفتاب آحمد, انجینئر فداحسین, انجینئر محمد جنید, انجینئیر شفیق انصاری, سہل فاروق رحمانی,  محمد آصف, محمد آختر, سرفراز ممتاز علی, راجہ محمد زرین خان, محمد صدیق, محمدجمشید, وحید الزمان, محمد کلیم, افضل خان, سید رضوی, محمد شریف, علاؤالدین کے علاوہ کافی لوگوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: - - - - - -دبئی میں انڈیا، یو اے ای پارٹنر شپ سمٹ

شیئر: