شمالی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات ہوگی،پومپیو
واشنگٹن...امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے رواں ہفتے کے آخر میں اپنے شمالی کوریا کے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کا اعلان کیا ہے ایک انٹرویو میں مائیک پومپیو نے کہا کہ وہ رواں ہفتے کے آخر میں نیویارک میں اپنے شمالی کوریا کے ہم منصب کم یونگ جول سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیانگ یانگ کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کے لئے مذاکرات جاری رکھنے کا اچھا موقع ہے جو کہ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور کم جونگ کے درمیان رواں سال جون میں ہونے و الی بات چیت نے پیانگ یانگ کو جوہری ہتھیارون دستبردار کروانے کے لئے ایک ایسی راہ ہموار کی جس پر فریقین آج تک کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔