Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی شہروں میں مظاہرین کے خلاف چھاپے جاری

کراچی:  ملک بھر میں گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی شہروں سے پولیس نے دھرنا مظاہرین اور تحریک لبیک پاکستان کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مظاہروں کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سیکڑوں مظاہرین کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں جبکہ وڈیوز کی مدد سے شناخت کے بعد گزشتہ روز کے بعد آج صبح سے بھی مظاہرین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بیشتر افراد کو ضلعی انتظامیہ نے جیل بھجوا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زیادہ تر گرفتاریاں راول پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں سے کی گئی ہیں اور مزید کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -خادم حسین رضوی کا ٹوئٹر اکاونٹ بلاک
 

شیئر: