Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد:  وزیر اعظم کے دفتر میں آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ملک کی تازہ صورت حال اور خطے کے سیکورٹی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج اپنے دفتر میں طلب کیا ہے جس میں روس، امریکا اور چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات سے متعلق بھی بات کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیرا عظم چین کے دورے اور روسی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد
 

شیئر: