برطانوی فوج میں غیر ملکیوں کی بھرتی؟
لندن ...برطانوی فوج سپاہیوں کی قلت کا شکا رہوگئی۔ د ولت مشترکہ کے شہریوں کو فوج میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ برطانوی شہریوں کی فوج میں شمولیت سے عدم دلچسپی کے باعث رائل افواج کو سپاہیوں کی قلت کا سامنا ہے۔ اس وقت برطانیہ کو فوری طور پر 8 ہزار200 سپاہیوں کی شدید ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوجیوں کی قلت بالخصوص بحریہ اور فضائیہ کے شعبوں میں درپیش ہے۔ 2010 کے بعد سے اب تک یہ سپاہیوں کی شدید ترین قلت ہے۔اس کمی کو دور کرنے کے لئے دولت مشترکہ کے ممالک سے تعلق رکھنے والے ممالک کے شہریوں کو برطانوی فوج میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابتدائی طورپر ہند،آسٹریلیا،کینیا،فجی اورسری لنکا کے شہری بھرتی ہوسکیں گے۔اس سے قبل دولتِ مشترکہ سے تعلق رکھنے والے وہ شہری جنہوں نے برطانیہ میں پانچ سال سے کم وقت گزارا ہو، برطانوی فوج میں جگہ بنانے کے اہل نہیں تھے۔ اس مخصو ص صورتحال کے حامل سالانہ200 سپاہی برطانوی افواج میں جگہ حاصل کرسکتے تھے۔اب برطانوی افواج میں سروس مین اور خواتین کی قلت کو پورا کرنے کیلئے یہ پابندی اٹھانے کے لئے قانون سازی کرلی گئی اگر آپ دولتِ مشترکہ کے شہری ہیں تو آپ بھی برطانوی فوج میں اپلائی کرسکتے ہیں۔