بنگلور۔۔۔۔۔کرناٹک میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کیلئے ہونیوالے ضمنی انتخابات میں کانگریس اتحادنے زبردست کامیابی حاصل کرلی۔اتحاد5نشستوں میں سے 4اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ کانگریس اتحاد کورام نگر اور جام کھنڈ میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ بیلاری اور مانڈیا لوک سبھا سیٹوں پر بھی کامیابی ملی ۔ شیموگا پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدوارنے کامیابی حاصل کی۔واضح ہو کہ کانگریس اتحاد اپنی سابقہ تمام نشستوں پر کامیاب ہوگیا ۔میڈیا ذرائع کے مطابق بیلاری سے کانگریس امیدوار وی ایس اُگرپّا نے بی جے پی امیدوار جے سانتا کو تقریباً2 لاکھ ووٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے بعدکانگریس اتحاد کےکارکنان میں جشن کا ماحول پیدا ہوگیا۔