Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ کو بڑا جھٹکا

واشنگٹن...امر یکہ میں وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لی جبکہ سینیٹ میں ریپبلکن کو برتری ہے ۔ پچھلے آٹھ برسوں میں پہلا موقع ہو گا کہ 435 نشستوں والے ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی کثریت میں ہو گی ۔اسی طرح امریکی ریاستوں کے50 میں سے36 گورنروں کاانتخاب بھی ہوا ۔ ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز سے گورنر کی 3 نشستیں بھی چھین لیں جس کے بعد ری پبلکنز کے گورنرز کی تعداد 21 اور ڈیموکریٹس گورنرز کی تعداد 18 ہو گئی۔امریکی الیکشن کے دوران ووٹ کے حق سے متعلق تنظیموں کو 10 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایوان نمائندگان کی 435 میں سے193 نشستوں پرری پبلکنز اور 228 پر ڈیمو کریٹس کو کامیابی ملی ہے۔سینیٹ میں51 نشستوں کے ساتھ ری پبلکنز کو سبقت حاصل ہے۔ ڈیموکریٹس کو اب تک 45 نشستیں ملی ہیں۔واضح رہے کہ ایوان نمائندگان میں اکثریت کے لئے کسی بھی جماعت کو 218 نشستیں درکار ہیں۔وسط مدتی انتخابات کو امریکی صدر ٹرمپ کا امتحان اور ان کی پالیسیوں پر ریفرنڈم بھی کہا جا رہا ہے۔امریکی کانگریس میں اس تقسیم کے بعد صدر ٹرمپ کو آئندہ دو برس میں قانون سازی کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔

شیئر: