Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

724کاشتکاروں پر 10ملین ریال کے قرضے معاف

تبوک ۔۔۔یہاں فروغ زراعت فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن العتیبی نے اعلان کیا ہے کہ 724کاشتکاروں پر واجب ایک کروڑ2 لاکھ91ہزار751ریال کے قرضے معاف کر دئیے گئے ۔ایوان شاہی نے اس کی منظوری دی تھی ۔ معافی کی کارروائی تیزی سے نمٹا دی گئی ۔ العتیبی نے کہا کہ شاہ سلمان نے کاشتکاروں کو یہ سہولت ان کی ضرورت محسوس کر کے ہی دی ہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ اپنے یہاں فروغ زراعت فنڈ کے دفاتر سے رجوع کر کے قرضے معاف کرانے کی کارروائی مکمل کر لیں ۔ 

شیئر: