Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کی وجہ سے کمپنی تباہ ہوئی، نوہیرا شیخ

ممبئی۔۔۔۔ہیرا گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کو گزشتہ ماہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اب وہ اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ذمہ دارقراردے رہی ہیں۔ 44 سالہ نوہیرا شیخ کا کہنا ہے کہ نومبر 2016 میں ہونیوالی نوٹ بندی اور اس کے بعد جولائی 2017 میں جی ایس ٹی کے نفاذ سے ان کی کمپنی کو زبردست مالی خسارے کا سامناکرنا پڑاجس کی وجہ سے وہ سرمایہ کاروں کو ان کی رقم بروقت واپس کرنے میں ناکام رہیں۔ ممبئی اور اسکے مضافات کے کم و بیش 150 افرادنے  نوہیرا شیخ کیخلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتارکرلیاتھا۔معاملے کی تحقیقات کرنیوالے افسران کو نوہیرا نے بتایا کہ وہ تقریباً ایک دہائی سے سرمایہ کاروں کو منافع کی رقم ادا کرتی رہی ہیںلیکن 2017 کے آغاز سے ادائیگی میں دشواریاں پیدا ہوگئیں۔ ایک افسر کے مطابق نوہیراکا کہنا ہے کہ ’’مئی 2017 میں اس نے سرمایہ کاروں کو سرکلر جاری کر کےآگاہ کیا تھاکہ اب وہ ہر سہ ماہی میں ان کا منافع ادا کریں گی تاہم کچھ عرصے بعد اس کا سلسلہ بھی منقطع ہوگیا۔تفتیش کے دوران نوہیرا شیخ نے پر اعتماد لہجے میں کہا کہ اگر جانچ کرنے والوں کو بھروسہ نہ ہو تو وہ ان کے پرانے بینک اسٹیٹمنٹ دیکھ سکتے ہیں۔ افسر کایہ بھی کہنا ہے کہ نوہیرا شیخ کے ممبئی میں موجود ایجنٹ سلیم انصاری کا نام بھی ایف آئی آر میں درج کیا گیا۔اطلاع کے مطابق تقریباً 20 ہزار لوگوں نے اس کمپنی میں اپنا پیسہ جمع کرایا تھا۔تحقیقاتی افسر نے بتایا کہ انصاری کے علاوہ شہر میں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جونوہیرا کے لیے کام کر رہے تھے۔ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:-  - - - -اجودھیا میں مندر تھا ، ہے اور رہے گا ، وزیر اعلی یوگی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: