Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب میں جھوٹی اور فرضی شکایات پر قید اور جرمانہ ہوگا

لاہور:  اب جھوٹی اور فرضی شکایات درج کرانے والوں کو بھی قید اور جرمانے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے جھوٹی اور فرضی شکایات درج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ہدایات جاری کردی ہیں۔
میڈیا رپورتس کے مطابق تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جھوٹی اور جعلی درخواستیں دینے والوں کو ایک سال قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ ترجمان نیب کے مطابق یہ فیصلہ فرضی درخواستوں کی حوصلہ شکنی اور افسران سے اضافی بوجھ ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ کو مکمل ثبوتوں کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانا ہوگا جب کہ 2 ماہ تک تحریری شکایات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا اورشکایت درست ثابت ہونے پر 4 ماہ کے اندر انکوائری مکمل کی جائے گی۔
ترجمان نیب کا مزید کہنا تھا کہ شکایت کنندہ کو شکایت کا ڈائری نمبر دیا جائے گا جو 2 ماہ بعد ٹریک کیا جاسکے گا، اس کے ذریعے شکایت کنندہ کو پتا چل سکے کہ انکوئری کس مرحلے میں ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -مالیاتی پیکیج پر پیش رفت‘ پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

شیئر: