پاکستانی شاہین ائیرلائنز سعودی سرمایہ کار نے خرید لی
ریاض - - - - پاکستانی نجی " شاہین ائیرلائنز" ایک سعودی سرمایہ کار نے خرید لی۔ 2ماہ کے دوران اس کی تفصیلات کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ شاہین کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو جاوید صہبائی نے جمعہ کو پاکستانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ائیر لائنز کا سعودی سرمایہ کار کے ساتھ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ صہبائی نے بتایا کہ شاہین ائیرلائنز آئندہ چند ہفتوں کے دوران "سماء"ائیرلائنز کا حصہ بن جائیگی۔ یہ گزشتہ دنوں زبردست مالی بحران کا شکار رہی ہے۔