Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں کاربم دھماکے ،مرنیوالے20 ہوگئے

موغادیشو... صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں 3 کار بم دھماکے میں مرنے والے20 ہوگئے۔ درجنوں زخمی ہوئے ۔ان حملوں کے دوران صومالی پولیس نے ایسے4 مسلح افراد کو ہلاک کر دیا، جو ایک ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے ۔ پولیس نے بتایاکہ بیشتر ہلاک شدگان عام شہری ہیں۔ طبی اور سکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 2 کار بم حملے معروف ہوٹل پر ہوئے۔ دھماکوں میں ہوٹل کا مالک اور معروف بزنس مین بھی ہلاک ہو ا ۔ ہوٹل مالک کے والد چند ماہ قبل اسی طرح کے بم دھماکے میں مارے جا چکے۔ سٹی پولیس کا صدر دفتر بھی بم دھماکوں کے مقام سے دور نہیں۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔

شیئر: