Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک آف پنجاب کے صدر عہدے سے مستعفی

لاہور:بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بناتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفا وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوایا گیا ہے ۔ جس میں بینک کے 10 سالہ اقدامات، کارکردگی اور بیلنس شیٹ کاتفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے نعیم الدین کا کہنا تھا کہ وہ اب مزید اس عہدے پر کام نہیں کرسکتے۔  10 سالہ مدت پوری کرچکے ، تمام اہداف پورے کر لیے اب کسی نوجوان بینکر کو اس کا سربرا بنانا چاہیے۔ نعیم خان کا کہنا تھا کہ جب چارج لیا تو بینک دیوالیہ ہو چکا تھا،17 ارب روپے سالانہ خسارہ تھا، کرپشن عروج پر تھی تاہم آج جب وہ بینک چھوڑ کر جارہے ہیں تو بینک 12 ارب 50 کروڑ روپے سالانہ منافع دے رہا ہے اور بینک بہترین کامیاب اسٹوری بن چکا ہے ۔
واضح رہے کہ نعیم الدین خان نے ایک ماہ کا نوٹس دیا ہے وہ 9 دسمبر تک عہدے پر رہیں گے۔  یہ اسٹیٹ بینک کی پالیسی ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب حکومت نے نئے صدر کے لیے اشتہار دیدیا ہے ۔

شیئر: