نئی دہلی۔۔۔۔ 2019 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے خلاف ایک مرتبہ پھر سے عظیم تر اتحاد کی کوششیں زور پکڑتی جارہی ہیں۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ اور تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو بی جے پی مخالف پارٹیوں کو قریب لانے کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں امراوتی میں کانگریس کے سینیئررہنما اشوک گہلوت نے اُن سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں یہ طے ہوا کہ بی جے پی کے خلاف تمام بڑی پارٹیاں 22 نومبر کو دہلی میں ایک اجلاس منعقد کریں گی۔نائیڈو 19 نومبر کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے بھی ملاقات کرکے اتحاد کی حمایت حاصل کرینگے۔دراصل آندھرا پردیش کیلئے خصوصی ریاست کا درجہ اور اسپیشل پیکیج نہ ملنے سے ناراض چندرا بابو نے جب سے مرکز کی این ڈی اے حکومت سے حمایت واپس لی تب سے وہ بی جے پی مخالف پارٹیوں کو متحد کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے چند روز قبل جے ڈی ایس سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے بھی ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -مجلس ایک کروڑ روپے سے زیادہ مسلم پرسنل لا بورڈ کو عطیہ کرچکی ہے، اکبر اویسی
رائے دیں، تبصرہ کریں