وارانسی: ٹریٹمنٹ پلانٹ میں 2مزدورزہریلی گیس سے ہلاک
وارانسی۔۔۔۔وارانسی میں سیورلائن کی صفائی کرنے کیلئے 2مزدور حفاظتی انتظامات کے بغیر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں اتر گئے جہاں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ان کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل ہوا۔متعلقہ ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کی نقاب کشائی وزیر اعظم مودی 12نومبر کو کرنے والے تھے اوراس پلانٹ کی تیاری کا کام زوروشور سے جاری تھا۔اسی سلسلے میں وارانسی شہر کے چوکا گھاٹ میں واقع دینا پور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پمپنگ اسٹیشن کی صفائی کرنے کیلئے اترے 2مزدور جو آپس میں چچا بھتیجا تھے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔چیت گنج پولیس کے مطابق شعبہ آب کے ٹھیکیدار نے تقریباً آدھے درجن مزدوروں کو صفائی کیلئے ٹینک میں اتارا تھا۔واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ٹھیکیدار کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔