Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائد لیگ کا گلہ شکوہ ضرور سنیں گے،چوہدری سرور

لاہور ... گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب طاقت کا مرکز ہے۔ چوہدری برادران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ وہ ہماری ا تحادی جماعت ہیں۔ (ق) لیگ کے رہنماوں کی گفتگو سے کوئی طوفان نہیں گر پڑا ۔ ایسی با تیں توفیملی میں بھی ہو جاتی ہیں۔ (ق) لیگ کوئی گلہ شکوہ ہے تو ضرور سنیں گے۔ خود کو احتساب کےلئے پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر حلقے میں جاتا ہوں تبدیلی کے اثار لوگوں کو جلد نظر آنا شروع ہو جائےں گے۔ عوام کو سہو لتیں دینا حکومت کی ترجیح ہے۔صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کےلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نعیم وڑائچ کو سپورٹ کرنے کےلئے ان کے حلقے میں گیا تھا۔ نعیم وڑائچ کا حلقہ طارق بشیر کے حلقے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال کے مسائل 2 ماہ میں حل نہیں ہو سکتے۔ ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ۔کرپشن کے خاتمہ تک ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔وزیر اعظم سمیت ہم سب خودکو احتساب کےلئے پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ کو وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب کی شکایات دیکھا جا سکتا ہے۔ پرویز الہٰی کی رہائش پر ہونے والی ملاقات میں طارق بشیر نے جہانگیر ترین کو کہا کہ سر مہربانی کریں چوہدری سرور کو کنٹرول کریں۔ یہ آپ کے وزیر اعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے ۔ پرویز الہٰی نے بھی ہاں میں ہاں ملائی۔ انہوں نے کہ اس قسم کی گفتگو عام فیملز میں بھی ہو جاتی ہے۔

شیئر: