کراچی کے ریسٹورنٹ میں زہریلاکھانا،2بچے جاں بحق
کراچی...کراچی کے پوش علاقے میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 کم سن بچے جاں بحق ہوگئے ۔ والدہ اور بہن اسپتال میں زیر علاج ہیں،ان کی حالت تشویشنا ک ہے۔ متاثرہ فیملی نے زمزمہ ڈیفنس فیز فور میں نجی ریسٹور نٹ سے کھانا کھایا بعد ازاں کلفٹن پلے لینڈ سے ٹافیاں کھائیں۔ زہر خورانی سے بچوں اور والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔بچوں اور ان کی والدہ کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈیڑھ سا لہ احمد اور دوسرا 5 سالہ محمد دم توڑ گئے ۔آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹ کو سیل کرکے کھانے کے نمونے حاصل کر لئے۔