حکومت سن لے،جیلیں بھر دیں گے،فضل الرحمان
پشاور... جمعیت علماءاسلا م (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ قوم پر مسلط کیا گیا ۔یہ جعلی حکومت ہے۔حکومت کو مہلت دینا جعلی الیکشن کو قبول کرنے کے مترادف ہے۔ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ۔ پشاورمیں علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بعض مقاصدکیلئے ملک کا وزیراعظم بناگیا۔انہوںنے کہا کہ ملکی ایشوز سے متعلق اصولی موقف ہے۔ پاکستان نظریاتی ملک ہے ۔انہوںنے کہا کہ عالمی دباﺅ کے تحت ملعون آسیہ کے کیس کا فیصلہ دیا گیا ۔ملکی جمہوریت عالمی دباﺅ میں ہے ۔ پرویز مشرف دور حکومت میں اسلامی قوانین سے چھیڑ خانی کی گئی ۔ 22 جنوری کو یورپی یونین کا وفد پاکستان آیا تھا۔یورپی یونین نے اپنے دورے میں مالی تعاون ملعون آسیہ کی رہائی سے مشروط کیا تھا۔ مغربی قوتیں ملعون آسیہ کے فیصلے پر جشن منا رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کا لیڈر مہرہ ہے۔ حکومت دینی مدارس کی رجسٹریشن ختم کرنے پر تلی ہے۔ علماءکے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جا رہی ہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آئین کا دفاع اور ملک کی حفاظت کریں گے ۔ حکومت سن لے،جیلیں بھر دیں گے لیکن سر نہیں جھکا ئیں گے۔ کسی قومی ادارے کو عالمی ایجنڈے پر نہیں چلنے دیں گے ۔