”ٹھگز آف ہندوستان“ نے 100 کروڑکمالئے
بالی وڈ کی نئی ریلیز ہونےوالی میگا فلم ' ٹھگز آف ہندوستان نے ریلیز کے پہلے چند روز میں ہی کروڑ کی سنچری عبور کرلی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے بالی ووڈ سینما باکس آفس پر فلم نے105 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔ تجزیہ کار تارب آدرش کے ٹوئٹ کے مطابق فلم نے پہلے روز50 کروڑدوسرے روز 28 کروڑ 25لاکھ اور تیسرے روز 22 کروڑ سے زائد کمائے تھے۔ٹھگز آف ہندوستان نے پہلے ہی روز50 کروڑ روپے کماکر نیا ریکارڈ قائم کیاتھا۔