Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اور خوشخبریوں کا تانتا بندھ گیا

13نومبر2018ء منگل کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار عکاظ کا اداریہ نذر قارئین
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے کہا کہ ’’وطن عزیز کا ہر شہری اور انمول وطن کا چپہ چپہ میری دلچسپی کا محور ہے۔ ایک شہری کو دوسرے شہری پر کوئی ترجیح نہیں۔ ایک علاقے پر دوسرے علاقے کو ترجیح دینے کا کوئی سوال نہیں۔ میری آرزو ہے کہ سب لوگ وطن کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘‘۔شاہ سلمان یہ بات بار بار کہہ چکے ہیں۔ وہ یہ بات نہ صرف یہ کہ کہتے ہیں بلکہ پیار کرنے والے عوام سے ملاقاتیں کرکے اپنے کردار سے اس کی تصدیق اور تاکید بھی کرتے ہیں۔
    شاہ سلمان نے گزشتہ ہفتے القصیم اور حائل کا دورہ کرکے وہاں کے باشندوں کو سنا ، انہیں 24ارب ریال لاگت کے نئے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیا۔ انہوں نے دونوں علاقے کے نادار قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کرکے انہیں خوشیاں دیں۔ علاوہ ازیں دونوں علاقوں کے لوگوں سے ان کے گھروں میں جاکر ملاقاتیں کرکے فرزندان وطن اور قیادت کے درمیان زبردست ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
    آج تمام سعودی عوام کی نگاہیں الجوف، تبوک اور شمالی حدودریجنوں کی طرف اٹھی ہوئی ہیں۔ یہاں کے عوام اپنے مشفق قائد اعلیٰ کی آمد کیلئے چشم براہ ہیں۔ شاہ سلمان ملک کے مختلف علاقوں کے دورے کرکے ہر علاقے کے عوام کیلئے ترقی ، خوشحال اور نعمتوںکی خوشخبریاں دے رہے ہیں۔ شاہ سلمان کا یہ دورہ تمام عہدیداروں کیلئے اپنے آپ میں متعدد پیغام لئے ہوئے ہے۔ سب سے پہلا پیغام تو یہی ہے کہ سارے عہدیدار دفاتر کی چاردیواری سے نکلیں، عوام سے جاکر ملیں، انہیں مطلوبہ خدمات فراہم کریں، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کریں۔ یہ دورہ تعمیراتی و ترقیاتی کارواں کے قائد کی جانب سے ہر سطح کے عہدیداروں کیلئے عملی سبق بھی ہے۔ سبق یہ ہے کہ شہریوں سے دلچسپی کس طرح لی جاتی ہے ان کے معاملات کس طرح آسان اور ان کی آرزوئیں اور امنگیں کس طرح پوری کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -سعودی عرب اور ریاست کی اسلامی شناخت

شیئر: