ام القوین کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ
ام القوین: ام القوین کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں سو فیصد اضافہ کردیا گیا۔ام القوین کے حکمران شیخ سعود بن راشدنے ہدایت جاری کردی۔ انہوں نے شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی سویں سالگرہ کی موقع پر حکومتی اداروں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔