”می ٹو“ مہم پرسونم کی ٹویٹ
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور، انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کرنے کے و اقعات پر ٹویٹر کی ”می ٹو“ مہم پر بول اٹھیں۔سونم کپور نے ٹویٹ میں ماو¿ں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کو قیمتی سمجھنا بند کریں۔ہمارے ملک میں کئی طاقتور افراد موجود ہیں جن میں صرف مرد ہی نہیں، خواتین بھی ہیں۔سونم نے می ٹو پر مزید کہاکہ ہمیں اس لئے چپ نہیں رہنا چاہئے کہ ہم کسی کا دل دکھا سکتے ہیں۔ اگرآپ جانتے ہیں کہ کسی نے غلطی کی ہے تو اس کے خلاف آواز اٹھائیںکیونکہ اگر آپ خاموش ہیں تو اس کا یہی مطلب ہے کہ آپ غلط کا ساتھ دے رہے ہیں۔