القریات.... الجوف ریجن میں حادثے کا شکار ہونے والوں کی امداد کےلئے جانے والا سعودی ہلال الاحمر کی ٹیم کا ممبر حادثے میں جاں بحق ہونے والے اپنے عزیزوں کو دیکھ کر سکتے میں آگیا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق الجوف ریجن میں ہلال الاحمر کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی کہ گرلز کالج کے باہر حادثہ میں چند طالبات زخمی ہو گئی ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی ہلال الاحمر کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ ٹیم میں بدرالشراری نامی کارکن بھی شامل تھا ۔ ہلال الاحمر کا امدادی یونٹ جب وہاں پہنچا تو معلوم ہوا کہ حادثے میں اس کابھائی اور ایک بھتیجا بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک بھتیجا شدید زخمی تھا ۔ ٹیم کا ممبر اپنے بھائی اور بھتیجے کی نعش دیکھ کر سکتے میں آگیا جسے اسکے ساتھیوں نے سنبھالا اور دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ۔