Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکاراحسن میری رہنمائی کرتے ہیں، کبریٰ خان

 پاکستانی ماڈل واداکارہ کبریٰ خان نے کہاہے کہ احسن خان کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ میری رہنمائی کرتے ہیں جس سے میرے کام میں نکھار بھی آرہا ہے اور اعتماد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار احسن خان اور اداکارہ کبریٰ خان ڈرامہ سیریل ”الف‘ ‘کی ریکارڈنگ کیلئے نتھیا گلی میں موجود ہیں ۔ دونوں اداکار ڈرامہ” الف“ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیریل کے ہدایتکار حسیب حسن، رائٹرعمیرہ احمد ، پروڈیوسر ثنا شاہنوازاور ثمینہ ہمایوں سعید ہیں جبکہ دیگرکاسٹ میں حمزہ علی عباسی، سجل علی،کبریٰ خان، صدف کنول، منظرصہبائی اور چائلڈاسٹار پہلاج حسن شامل ہیں۔ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کبریٰ خان نے احسن خان کی تعریف کی جبکہ احسن خان نے کہا کہ الف موضوع کے حوالے سے منفرد ڈرامہ سیریل ہو گی۔ ڈرامے کے ڈائریکٹر بھرپور محنت کر رہے ہیں، نتھیا گلی میں سردی بہت ہے لیکن ہم موسم انجوائے کر رہے ہیں۔
 
 

شیئر: