ریاض...ستمبر 2018ءکے دوران سعودی عرب نے امریکی بانڈز 3.9فیصد زیادہ خریدے ۔ مملکت نے 176.1ارب ڈالر کے امریکی بانڈز حاصل کئے۔ ریال میں یہ رقم 660.4ارب بنتی ہے۔ اگست میں 169.5ارب ڈالر کے امریکی بانڈز سعودی عرب کے پاس تھے۔ اب سعودی عرب امریکی بانڈز زیادہ خریدنے والے ممالک میں 10ویں نمبر پر آگیا ہے۔ مارچ 2015ءسے لیکر ستمبر 2018ءتک امریکی بانڈز ریکارڈ تعداد میں حاصل کئے گئے۔