مملکت کے کھلاڑیوں نے 2018ءکے دوران 561میڈل جیتے
ریاض ....سعودی کھلاڑیوں نے 26کھیلوں میں 2018ءکے دوران 561میڈل حاصل کئے۔اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم، خادم حرمین شریفین اور ولی عہد محترم کی مدد کی بدولت سعودی کھلاڑیوں نے ہر جگہ کھیل میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ تفصیلات کے مطابق 201گولڈ ، 182چاندی، 178کانسی کے میڈل حاصل کئے گئے۔