Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی ابو ظبی کے ولی عہد سے ملاقات

  ابو ظبی ...وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر عرب امارات پہنچ گئے۔ اتوار کو ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمدبن زید بن سلطان النہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے طریقوں اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم ،بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور مشیر تجارت بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان صدارتی محل پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

شیئر: