Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریحام خان بھی یو ٹرن پر بول پڑیں

 
لندن...وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے وزیر اعظم کے یوٹرن والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص کسی کی ہدایت پر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ کس سے شادی کرے اور کس سے نہ کرے ،اس سے یوٹرن کی امید نہ رکھنا عجیب بات نہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوٹرن کے حوالے سے بیان دیا۔جس کے باعث وہ شدید تنقید کی زد میںہیں۔عمران خان نے یوٹرن سے متعلق کہا تھا کہ نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لے کرتاریخی شکست کھائی۔ حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی اچھا لیڈر نہیں بن سکتا۔

شیئر: