مالے۔۔۔بحر ہند میں جزائر پر مشتمل ریاست مالدیپ میں ابراہیم محمد صالح نے منصب صدارت کا حلف اٹھا لیا ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبداللہ دیدی نے حلف لیا۔ سابق صدر مامون عبدالقیوم نے 2013 میں صدر بننے کے بعد اپنے سیاسی اور دوسرے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ انہیں ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں صالح سے حیران کن شکست ہوئی تھی۔ حلف برداری کی تقریب ہزاروں افراد کے سامنے فٹ بال اسٹیڈیم میں ہوئی۔ہندوستانی وزیراعظم اور سابق ملکی صدر محمد نشید بھی موجود تھے۔